پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ق) کا قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی اطلاعات پرتشویش کااظہار

لاہور(پاک نیوز) حکومتی اتحادی جماعت نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کردیا۔ چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ ہم اور ہماری جماعت آئین کے منافی ایسی کسی تجویز سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کا پنڈورا باکس کھولنا ناقابل فہم ہے۔ جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ قادیانی خود کو غیرمسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس قسم کی کسی بھی تجویز سے پہلے وسیع تر مشاورت کی ضرورت تھی۔جبکہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ عجلت میں اور بالخصوص موجودہ حالات میں اس حساس ایشو کو زیربحث لانا بہت سے سوالات پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : قومی اخبارکے سینئرکالم نگار کے خلاف مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker