تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: پی او ایف ویلفیئر ٹرانسپورٹ سروس میں تین نئی بسیں اور تین ٹویوٹاہائی ایس وین شامل

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی /نامہ نگار)پی او ایف ویلفیئر ٹرانسپورٹ سروس میں تین نئی بسیں اور تین ٹویوٹاہائی ایس وین شامل کرنے کی تقریب آج صبح آرڈننس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ان گاڑیوں کو پی او ایف ویلفیئر ٹرانسپورٹ کے بیٹرے میں شامل کیا۔ اس سے پہلے بریگیڈیئر (ر) تقدیس احمد ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین اور ان کی فیملی کو سفری سہولیات پہنچانے کیلئے ویلفیئر ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز 1982میں ہوا تھا۔اس ٹرانسپورٹ سروس میں مسلسل گاڑیوں کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔ اس سے پہلے 2012میں36.3ملین روپے کی لاگت سے 11 سوزوکی کیری اور 16ٹویوٹا ہائی ایس وین ویلفیئر ٹرانسپورٹ میں شامل کی گئیں۔ڈائریکٹرویلفیئر ٹرسٹ نے مزید بتایا کہ روزانہ 13000مسافر چھ مختلف روٹس پر اس سروس سے استفادہ کرتے ہوئے سفر کرتے ہیں جبکہ ملازمین کے بچوں کو سکول و کالجز پہنچانے اور واپس لانے کیلئے کچھ گاڑیاں مخصوص کی گئی ہیں۔مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ نے بتایا کہ پی او ایف ویلفیئر ٹرسٹ GASCO-2000کے اشتراک سے جلد ہی ایک فلنگ ا سٹیشن کی تنصیب کرے گا ۔ مزید یہ کہ پی او ایف ویلفیئر ٹرسٹ نے واہ نوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے واہ ایسوسی ایٹ کے نام سے ایک فرم رجسٹرڈ کرائی ہے جس نے اسلم مارکیٹ واہ کینٹ میں8کنال کے پلاٹ پر ایک شاپنگ پلازہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ڈیپارٹمنٹل سٹور، برینڈڈ شاپس، فوڈ شاپس اور بچوں کے کھیلنے کیلئے Play lands ہوں گے اور اس پراجیکٹ کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی۔ ویلفیئر ٹرسٹ نے حیدر روڈ پر ایک State of the Art ما رکیٹ بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء میسر ہوں گی۔ تقریب میں پی او ایف کے سینئر ملٹری اور سول افسران کی بڑی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کشمیرمیں انڈین آبی دہشت گردی سے زرعی معیشت تباہ ہو گئی،چوہدری شوکت چدھڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker