شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / اگرعوام پولیس کےساتھ مل کرجرائم پیشہافرادکوعدالتوں سےسزائیں دلائیں توجرائم پرقابوپایا جاسکتاہے

اگرعوام پولیس کےساتھ مل کرجرائم پیشہافرادکوعدالتوں سےسزائیں دلائیں توجرائم پرقابوپایا جاسکتاہے

سیالکوٹ﴿نامنہ نگار﴾ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ سید علی محسن نے کہا ہے کہ اگر عوام الناس پولیس کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کو عدالتوں سے سزائیں دلائیں تو جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ان جرائم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے آفس کے کمیٹی روم میں مہر ٹاؤن میں اپنی فیکٹری کے باہر قتل ہونے والے شہری حفیظ الرحمان کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مقتول کے ورثائ کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی شعیب احمد چیمہ اور ایس ایچ اوتھانہ نیکاپورہ میاں محمد توصیف بھی موجود تھے۔ ڈی پی او سیالکوٹ سید علی محسن نے کہاکہ حفیظ الرحمان قتل کے مرکزی ملزم جمشید عرف ٹیڈی نے ذاتی رنجش کی بنائ پر قتل جیسی گھناؤنی واردات کا ارتکاب کیا اور اس قتل کی اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس کی ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی شعیب احمدف چیمہ اور ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ کی سربراہی میں پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے اس اندھے قتل کا سراخ لگایا اور ملزم کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا عوام میں شعور بیدار کرے کہ وہ معافی ناموں اور راضی ناموں کی پریکٹس چھوڑ کر عدالتوں میں ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنے بیانات درج کروائیں۔ انہوں واضح کیا کہ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوںمیں پولیس کا کوئی اہلکار مدعیان کو راضی نامہ پر مجبور کرے گا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

error: Content is Protected!!