تازہ ترینعلاقائی

جہانیاں:سماعت کے دوران پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد

جہانیاں(نامہ نگار) جہانیاں کی عدالت میں مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے ملزمان کو بے گناہ قراردینے پر متاثرہ لڑکی کی شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ پولیس بھی متاثرہ لڑکی پرٹوٹ پڑی ۔جہانیاں کی عدالت میں سدرہ بی بی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ اس دوران پولیس نے ملزمان کو بے گناہ قراردے دیا۔ جس پر متاثرہ لڑکی مشتعل ہوگئی اور اس نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔متاثرہ لڑکی نے مقامی ایڈیشنل سیشن جج سے بھی بد تمیزی کی ۔۔جس پر معززعدالت نے لڑکی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔مبینہ طورپر پولیس اہلکار لڑکی پر ٹوٹ پڑے اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے لڑکی کے کپڑے پھٹ گئے۔ متاثرہ لڑکی عدالت کے احاطے میں مدد کیلئے پکارتی رہی ۔متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنےکی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker