پاکستانتازہ ترین

شاہراہ دستور میدان جنگ، سرکاری ملازمین اور عملہ محصورہوکررہ گیا

imagesاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے باہر پولیس اور وکلاء کے درمیان جھڑپ سے پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اردگرد کی عمارتوں میں موجود سرکاری ملازمین اور عملہ محصور ہوکر رہ گیا جونہی چھٹی کا وقت ہوا اور یہ ملازمین اپنے گھروں کو جانا چاہتے تھے تو عین اسی وقت پولیس اور وکلاء کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس میں وکلاء کی طرف سے شدید پتھراؤ جبکہ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اس سے یہ ملازمین گھروں کو جانے کی بجائے اپنے دفاتر میں ہی محصور ہوکر رہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button