علاقائی

گوجرانوالہ: سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ(نامہ نگار) میں سب انسپکٹر کو احاطہ عدالت میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے اسپیشل مجسٹریٹ کے دستخط شدہ کرنسی نوٹ برآمد کر لئے گئے۔گوجرانوالہ کے ایک شہری صداقت نے سیشن جج کو درخواست دی تھی کہ سب انسپکٹر چوکی جنڈیالہ باغ والا چوری کے ایک مقدمے میں مال مسروقہ برآمد کرنے کے لئے اس سے پانچ ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ عدالت کے حکم پر اسپیشل مجسٹریٹ عنصر حیات اور اینٹی کرپشن حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے احاطے میں چوکی انچارج جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹر فضل الرحمان کو شہری سے پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتارکر لیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے ملزم سے دستخط شدہ نوٹ برآمد کر کے اسے ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کر کے سب انسپکٹر کو تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker