پاکستان

کراچی: وزیراعلی بلوچستان کے بیٹوں کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

کراچی(نامہ نگار) کے علاقے ڈیفنس میں وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے بیٹوں نے دوستوں کے ساتھ مل کر دوپولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔زخمی پولیس اہلکار اے ایس آئی غلام حسین اورہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کے مطابق خیابان شاہین کے علاقے میں مختلف گاڑیوں میں سوار نشے میں دھت افراد غل غپاڑہ کررہے تھے۔اہلکاروں نے مداخلت کی کوشش کی تو ان افراد نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ان میں سے دو افراد نے خود کو وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا بیٹا یادگار رئیسانی اور میر حسن رئیسانی ظاہر کیا۔واقعے کی ایف آئی آر درخشاں تھانے میں درج کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹوں یادگار رئیسانی اور میر حسن رئیسانی سمیت 20 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار ہیں جو 8 ماہ قبل حیدر آباد سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر کراچی آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  برطانوی شہری کا پاک فوج پر حملہ ناقابل برداشت ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker