علاقائی

کراچی:پنجاب کے بعد کراچی پولیس چیف نے بھی پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کرنے کی تجویزدے دی

کراچی (نامہ نگار)  آئی جی پنجاب کے بعد کراچی پولیس چیف نے بھی پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، اختر گورچانی کا کہناہے کہ سیاہ یونیفارم کی وجہ سے اہلکاروں کو دھوپ میں کھڑے رہنا دشوار ہوتا ہے۔ آئی جی پنجاب کے بعد کراچی پولیس چیف نے بھی پولیس کی وردی کارنگ تبدیل کرنیکی تجویز دی ہے۔ اختر گورچانی کا کہنا ہے کہ سیاہ یونیفارم کی وجہ سے اہلکاروں کو دھوپ میں کھڑے رہنا دشوار ہوتا ہے۔ کراچی پولیس چیف اخترحسین گورچانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی نظر میں پولیس کا تاثر بہتر بنانے کیلئے اہلکاروں کی وردی کے رنگ کو تبدیل کیا جائے کیوں کہ سیاہ رنگ لوگوں کواچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ ہلکی اور خوش رنگ وردی پہن کر اہلکار بہتر محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button