تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:توجہ‘تحفظ پیار‘خوش اخلاق‘بہادر‘دیانتدار،پولیس کانیا

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ توجہ ‘تحفظ پیار ‘خوش اخلاق ‘بہادر ‘دیانتدار ۔ایس پی پٹرولنگ ملک محمد اقبال نے پٹرولنگ پولیس کا نیا سلوگن متعارف کروایا ۔ضلع سرگودھا میں ایس پی پٹرولنگ ملک اقبال نے ڈی ایس پی ٹیلی مواصلات محمد اکرم اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع سرگودھاغضنفر علی شاہ کے ہمراہ پٹرولنگ کے افسران وجوانوں اور بالخصوص وائرلیس سٹاف سے خصوصی میٹنگ کی جس میں انہوں نے وائرلیس سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پٹرولنگ پولیس کا جھومر قرار دیا ہے ۔اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں تعریفی اسناد وانعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اپنے معیار کو مزید بہتر بنائے اور ہر وہ کام کرے جس سے عوام میں ان کا اعتماد مزید بحال ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ بجٹ میں بھی بجلی پر 300 ارب کی سبسڈی دینگے، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker