تازہ ترینعلاقائی

پولیس کی غفلت سے فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾شہر بھر میں پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جوئے اور فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے ‘اندرون شہر و گردونواح میں قائم اڈوں کے باعث نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر شہریوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا شہر میں پولیس کی لاپرواہی اور ملی بھگت کے باعث جوئے اور فحاشی کے اڈوں کے باعث نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی شہریوں نے الزام لگایا کہ تھانہ نیو سیٹلائٹ ٹائون ‘تھانہ سٹی ‘تھانہ کینٹ و دیگر تھانوں کی حدود میں قائم اڈوں پر نوجوان دن اور رات آتے جاتے نظر آتے ہیں تمام واقعات پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیںکی جاتی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا قلع قمع کرتے ہوئے سرگودہا پولیس کے ارباب اختیار ملازمین کا قبلہ درست کریں تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: سیکیورٹی خدشات، میٹروبس سروس معطل کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker