تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد:سٹی پولیس کی کارکردگی

فیصل آباد ﴿ بیورو رپورٹ﴾ریجنل پولیس آفیسر آفتاب احمد چیمہ نے کہا کہ سٹی پولیس کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے تاہم شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈیوٹیز میں مزید نکھار پیدا کیا جائے ۔خدمت ‘ اچھا اخلاق اور مہارت سے سروسز کی فراہمی ٹریفک پولیس کے اولین مقاصد میں شامل ہے ۔ انہوں نے یہ بات ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز پر زور دیا ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی غیر اخلاقی رویوں سے گریز کریں اور شہریوں کو ٹریفک حادثات سے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ انفورسمنٹ اور ایجوکیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین کی پاسداری کروائی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک ایجوکیشن میں عوامی رابطہ ‘ ڈرائیورز کی تربیت کے لئے سیمینارز اور طلبا و طالبات کے لئے زیادہ سے زیادہ لیکچرز و آگہی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں اور بدنظمی پیدا نہ ہونے دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز ایک اچھی سروسز ہے جنہوں نے کافی حد تک اپنے مقاصد حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز کے لئے پروموشن سٹریکچر بنایا جانا چاہئے اور اس سروس کو پنجاب کے پانچ اضلاع کی بجائے تمام صوبہ میں شروع کی جانی چاہئے تاکہ اِن پڑھے لکھے وارڈنز کی خدمات سے تمام اضلاع کے لوگ مستفید ہو سکیں ۔آخر میں انہوں نے امید ظاہر کہ سڑکوں پر مثبت تبدیلی لانے اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کروانے کے لئے جہاں ٹریفک پولیس اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی وہاں شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button