پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروںاورپولیس کےدرمیان جھڑپ

لاہور(بیوروچیف)  وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو ئی جس کے بعد ایس پی صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتارکرنے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک تقریب میں شریک تھے جب ایس پی صدر وہاں پہنچنے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دور رکھنے کی کوشش کی اور کہاں کہ آپ اسلحہ لگا کر یہاں کیوں گھوم رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے جواب دیا کہ میرا اپنا علاقہ ہے میں اسلحہ لگاکر رکھونگا، حفاظت کی ذمہ داری میری ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور ایس پی صدر کے درمیان تلخ کلامی بڑھنے پر ایس پی صدر نے اپنے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو حکم دیا کہ ان سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا جائے۔ بعد ازاں دیگر اہلکاروں نے میڈیا کی موجودگی کا احساس دلا کر بات ختم کرنے پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظامات شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے جوہڑوں کی شکل میں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker