پاکستانتازہ ترین

دھرنوں کے شرکاءکے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے ایس پی رورل زبیر شیخ کی سربراہی میں 2500 اہلکاروں پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی ہے جس نے اب تک 200 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر کے اسلام آباد کے مضافاتی تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے اور 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!