تازہ ترینعلاقائی

پولیس نے سائبر کرائم کیس ٹریس کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی کریڈٹ کارڈ ز،مہریں، چیک بکس،وواچرزاورشناختی کارڈ برآمد کرلیے

بہاول پور(بیو رو چیف )بہاولپور پولیس نے سائبر کرائم کیس ٹریس کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی کریڈٹ کارڈ ز، مہریں ، چیک بکس ، وواچرز اور شناختی کارڈ برآمد کرلیے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پریس بریفنگ کے دوران بتائی ۔اس موقع پرکنونیر سٹیزن پولیس لائزان کمیٹی ڈا کٹر رانا طارق ، محمد جمشید کریم بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کامران اور سیم احمد کاتعلق مقبول کالونی بہاولپور سے ہے جو مختلف قسم کے سائبرکرائمز ہیکنگ، فشنگ ڈیٹا کی چوری اور اس سے متعلقہ دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان نے بنک آف پنجاب سے غیر قا نونی طورپر 3لاکھ 80ہزارروپے اور نیشنل بنک سے 1لاکھ 90ہزار روپے نکلوائے ہیں ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دیگر بنکوں سے متعلق رقوم کی منتقلی بارے تفتیش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی طورپر جعلی کریڈٹ کارڈ ز سے خریداری کرنے اور بعدازاں اپنا خریداری آرڈر منسوخ کرکے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقلی کروالیتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان امریکہ ، فرانس ، جرمنی ، عرب امارات میں مقیم لوگوں کے اکاؤنٹس سے خریداری میں ملوث تھے ۔ سہیل حبیب تاجک نے بتایاکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے معاونت لی جاری ہے ۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ملزمان قابل اعتراض ویب سائٹس پر نوجوانوں کو ترغیب دے کر انٹرنیٹ ٹریفک میں اضافہ کر کے غیر قانونی طورپر ان ویب سائٹس کے مالک غیر ملکی کمپنیوں سے پیسہ بھی وصول کرتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان تین سال سے اس کام میں ملوث تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:چل پھر کر مل مزدوروں میں منشیات سپلائی کرنے والاگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker