تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: پولیس ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس، مہینے کے اندر پانچویں ڈکیتی

سنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو پولیس ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس مہینے کے اندر پانچویں ڈکیتی۔یرغمالیوں سے 5لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا۔عورتوں کے ناک اور کان چیر کر زیورات اتار لئے گئے۔تشدد سے عورت کا حمل ضایع۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے نواحی گاؤں رکن برڑا میں اقلیتی برادری کے گھروں پر آٹھ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 5مختلف گھروں کے اہلِ خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر دو گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے۔ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھروں سے 5لاکھ سے زائد کا قیمتی سامان اور طلائی زیوارت جس میں 5تولہ سونا ، 3کلو چاندی ۔ایک بندوق ، ایک موٹرسائیکل اور 50ہزار روپے نقد چھین لئے ۔ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے عورتوں پر تشدد کر کے ان کے ناک اور کانوں سے زبردستی زیور اتروائے اور نہ اتارنے کی صورت میں ان کے کان اور ناک چیر کر زیور اتار لئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک عورت شرمتی جمنا بائی کا چار ماہ کا حمل بھی ضایع ہوگیا ۔مسلح ڈاکو واردات کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ متاثرین کی جانب سے کھوجی کتے منگوائے گئے جو کہ پاؤں کے نشانات قریبی گاؤں میں لے گئے جس کے باعث پولیس نے گاؤں سے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button