تازہ ترینعلاقائی

مسلح افراد کامانگا منڈی پولیس پرحملہ، پولیس والے دُم دبا کر بھاگ گئے، بچے تالیاں بجاتے رہے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پچیس مسلح افراد کامانگا منڈی پولیس پارٹی پر حملہ ۔ پولیس والوں کی وردیاں پھاڑ دیں ۔پولیس والے دُم دبا کر بھاگ گئے ۔ پولیس کی دُرگت بنتے دیکھ کر بچے تالیاں بجاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس کے سب انسپکٹر افضل اور اسکے پانچ ساتھی پولیس والوں نے اشتہاری ملزم پکڑنے کے لئے تھانہ سرائے مغل کے گاؤں چاہ چوہاناں والا میں چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھی وارث ، سرور اور انکے پچیس ساتھیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں اور آ تشی اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے اور پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور ملزمان کو چھڑوا لیا مسلح ملزمان نے پولیس کی وردیاں پھاڑیں اور زدو کوب کر کے پولیس پارٹی کی خوب درگت بنا لی ۔ پولیس کے نوجوانوں نے گیدروں کی طرح بھاگ کر جان بچائی ۔پولیس والوں کو بھاگتے دیکھ کر بچے تالیاں بجا بجا کر پولیس پر آ وازیں کستیں رہے ۔ مانگا منڈی پولیس کے سب انسپکٹر افضل کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:غلہ منڈی پو لیس کا چھاپہ، 9جو رایے زیرحراست، 4 پر مقدمہ درج، 5 چھوڑ دئیے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker