تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ پولیس کے منفی رویہ اور رشوت کے خلاف شہری حصول انصاف کیلئے ڈی پی او آفس جا پہنچا

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ پولیس کے منفی رویہ اور رشوت کے خلاف شہری حصول انصاف کیلئے ڈی پی او آفس جا پہنچا رقم کے لین دین پر تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس کے اے ایس آئی نے مقدمہ درج کرنے کا پچاس ہزار جبکہ ملزمان پارٹی سے دو لاکھ وصول کرکے مقدمہ ختم کردیا متاثرہ شہری حصول انصاف کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورآباد کے رہائشی ملک کاشف ذیشان نے میڈیا نمائندگان کو ڈی پی او چنیوٹ کو دی گئی تحریری درخواست پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ تھانہ سٹی پولیس شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں لگی ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ منیر احمد کھرل سے لاکھوں روپے کا لین دین تھا جس کے ضمانتی چیک پر رٹ پٹیشن کے ذریعے ملزم منیر احمد کھرل کے خلاف مقدمہ درج کروانے تھانے گئے تو اے ایس آئی تھانہ سٹی چنیوٹ شہباز لالی نے مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے مبینہ 50ہزار رشوت طلب کی اور بعد میں ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے مبینہ دو لاکھ رشوت لے کر ایف آئی کا فیصلہ ملزم منیر احمد کھرل کے حق میں دیتے ہوئے ہمارے ساتھ کھلم کھلا فراڈ کیا ہے ۔جس پر متاثرہ شہری ملک کاشف ذیشان نے ڈی پی او چنیوٹ عبدا لقادر قمر کو مذکورہ اے ایس آئی تھانہ سٹی چنیوٹ شہباز لالی اور ملزم منیر کھرل کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے انکوائری کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  فرخ شہباز وڑائچ تیسری بار پی ایف یو سی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker