تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:’’پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی نہیں ہونے دینگے ‘‘قانون کے رکھوالوں نے شہری کی بولتی بند کر دی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)’’پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی نہیں ہونے دینگے ‘‘قانون کے رکھوالوں نے شہری کی بولتی بند کر دی ڈی پی او آفس چنیوٹ میں سائلین کے ساتھ بد تمیزی اور گالم گلوچ معمول بنا لیاگیا ،پی آر او انسپکٹر فلک شیر نے شہری کو پولیس اہلکار کے خلاف درخواست دینے والے سائل کو دھکے دے کر دفتر سے نکال لیا تفصیلات کے مطابق چناب نگر سے تعلق رکھنے والے سائل خالد حسین کی درخواست پر ڈی پی او چنیوٹ نے انکوائری انچارج سیکورٹی محمد اعظم بھٹی کے پاس لگا رکھی ہے جس پر سکیورٹی برانچ میں تعینات ریزرو ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل نے سائل کو متعدد بار ملزمان کے ساتھ صلح کرنے پر دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دی، جس پر سائل نے اجمل کے خلاف درخواست ڈی پی او چنیوٹ کو دینا چاہی تو پی آر او ڈی پی او چنیوٹ انسپکٹر فلک شیر درخواست دیکھ کر آگ بگولہ ہو گیا اور سائل کا گربان پکڑ لیا اور درخواست چھین کر ڈی پی او آفس سے دھکے دے کر باہر نکال دیا، سائل کی لاکھ کوششوں کے باوجود ڈی پی او آفس کے عملہ نے سائل کو ڈی پی او چنیوٹ عبدالقادر قمر کے سامنے پیش نہ ہونے دیا بلکہ دفتر سے نکال دیا، سائل نے ڈی پی او چنیوٹ، آر پی او فیصل آباد، آئی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب نے ضمانت پر مثالی تحفہ دیا ،گینز بک میں شامل ہونا چاہئے: خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker