تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: پانچ پولیس ملازمین کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پانچ پولیس ملازمین کا محنت کش کے گھر پر دھاوا ۔دروازہ توڑ کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بچوں ، عورتوں اور گھر والوں پر وحشیانہ تشدد ۔ ون فائیو پر کال بھی بیکار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلے کی کے رہائشی رانا محمد حنیف کے گھر میں آدھی رات کے قریب تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر عبد المناف ، کانسٹیبل بلال ،نصر ،شکیل اور ایک نا معلوم نے دھاوا بول دیا ۔حویلی کا گیٹ توڑ کر چادر اور چار دیواری کا تقدس مجروع کرتے ہوئے حویلی کے اندر داخل ہو گئے ۔ آتے ہی پولیس والوں نے گھر میں سوئے ہوئے بچوں ، عورتوں اور دیگر افراد پر وحشیانہ تشدد کیا اور گھر کے صندوقوں سیفوں الماریوں کے تالے توڑ کر تلاشی لینی شروع کر دی اسی اثنا گھر والوں نے ون فائیو پر کال کی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی بالا آخر اہل محلہ کی منت سماجت کے بعد پولیس والوں نے محمد حنیف اور اسکے گھر والوں کی جان چھوڑی ۔رانا حنیف کی طرف سے اعلیٰ پولیس حکام اور عدالت مجاز پتوکی کو دی گئی درخواستوں میں پولیس غنڈا گردی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سائل یا سائل کے گھر والوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر طاہر القادری کی علاج کے لیے امریکا روانگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker