تازہ ترینعلاقائی

اڈیالہ جیل کے200 اہلکاروں کی فائرنگ رینج میں تربیت مکمل

راولپنڈی﴿بیورو رپورٹ﴾اڈیالہ جیل کے 200 اہلکاروں نے اسلام آباد پولیس کی فائرنگ رینج میں تربیت حاصل کی ہے جسکی نگرانی سنیئر سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مشتاق اعوان اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری شبریز حسین نے کی . اس فائرنگ کی تربیت میں اسلام آباد پولیس نے مکمل تعاون کیا . سنیئر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملک مشتاق اعوان نے بتایا کہ اس ریفریش تربیت سے جیل عملہ کو دہشت گردی کی کاروائیوں سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد حاصل ہو گی . اس تربیت کے دوران انہیں نشانہ کو ٹارگٹ کرنے اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طو رپر پوزیشنیں سنبھالنے کی عملی تربیت دی گئی. اور اسلا م آباد پولیس کے سنیئر انسٹرکٹر نے لیکچر دیئے . ملک مشتاق اعوان نے مزید بتایا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کو فلیگ مارچ اور اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ہے . ملک مشتاق اعوان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا سارا عملہ ہائی الرٹ اور جوان کسی بھی کاروائی سے نمٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں . ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز نے کہا کہ راولپنڈی ریجن کی تمام جیلوں جہلمù چکوالù اٹک ù منڈی بہائوالدین اور گجرات میں بھی پنجاب پولیس کے تعاون سے اہلکاروں کو فائرنگ کی تربیت دلائی جائے گی تاکہ وہ فائرنگ سے متعلق جدید تربیت حاصل کر کے ریفریش حاصل کر سکیں اور دہشت گردی سے موثر طور پر نمنٹے میں مدد مل سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ‌ میں‌ شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker