پاکستانتازہ ترین

ضلع ڈیرہ غازیخان میں تین روزہ پولیو مہم 18 فروری سے شروع ہوگی

polioڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)ضلع ڈیرہ غازیخان میں تین روزہ پولیو مہم 18 فروری سے شروع ہو گی جس میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیاہے .پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے ٹاون،تحصیل اور ضلع سطح پر پولیس کاخصوصی سکواڈ تشکیل دیاگیاہے جو مہم کے دوران صرف پولیوڈیوٹی سرانجام دے گا . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ ضلع کی 36ٹرانزٹ سائیٹس سمیت بواٹا ، سخی سرو ر ، ترنمن ، مور جھنگی، جروار اور دیگر سرحدی مقامات پر پنجاب پولیس ، بی ایم پی ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار متعین کیے جائیں گے جو ہر آنے والی گاڑی کو روک کر پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلانے میں مدد کریں گے . ڈی سی او نے کہاکہ ضلع کو بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے صوبوں سے وائرس منتقلی کا خدشہ ہے جس کو دیکھتے ہوئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ضلع کوپولیو فری برقرار رکھا جاسکے . ڈی سی او نے کہاکہ مہم میں 239 اساتذہ بھی پولیو ڈیوٹی سرانجام دیں گے . انہوں نے کہاکہ غفلت اور عدم دلچسپی پر اہلکاروں اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی . اجلاس میں اے ڈی سی محمد شاہد، اسسٹنٹ کمشنرز محبوب عالم ، قمرالزمان ،ظہیر لیاقت بیگ ، پی اے طارق علی بسرا ، ایس پی ٹریفک سیف اللہ خٹک، ڈائرایکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہدحسین بھٹی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول ، ای ڈی اوایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ، ڈی ایس پیز مشتاق احمد اور ملک لیاقت سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker