پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں آج سے 5 روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔پولیو مہم کے آغاز پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدو جہد جاری ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انشاللہ پاکستان کو پولیو کی بیماری سے پاک کریں گے، وائرس کے خاتمہ کے لئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ  والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو ملکر ختم کرنا ہو گا۔وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی ،علماء کرام ، میڈیا  پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!