تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:پولیومہم میں5لاکھ34ہزار8سو66بچوں قطرے پلائیں جائیں گے

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ضلع سیالکوٹ میں23اپریل سے شروع ہونے والی تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر5لاکھ34ہزار8سو66بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت اورعالمی ادارہ صحت کے علاوہ محکمہ مال، تعلیم، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، اوقاف، اطلاعات ، ریسکیو1122،پولیس اورسی ایم ایچ کے ملازمین بھی بھر پور حصہ لیں اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی خوراکیں لینے سے نہ رہ جائے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی سیالکوٹ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر پال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شیراز منظور، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ خالد اقبال، اسسٹنٹ کمشنرپسرور سمعیہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ذوالفقار باگڑی، ڈی او ایچ ڈاکٹر فیاض بٹ، ایم ایس سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر ضیائ الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز سیالکوٹ ملک غلام عباس اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرایجوکیشن چوہدری محمد اسلم، ڈاکٹر ریاض حسین چوہدری اور ایمرجنسی آفیسر کمال عابد بھی موجود تھے۔اے ڈی سی سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو تلقین کی کہ وہ اس انسداد پولیو مہم کو قومی جذبہ سے کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں غفلت اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی نے کہاکہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 1037موبائل ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جاکر ،130فکسڈ ٹیمیں ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر اور49ٹرانزٹ سائٹ ٹیمیں چوراہوں، بس اسٹاپوں ، لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں مہم کے انچارج ہونگے۔ای ڈی او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ تین روزہ انسدادپولیو مہم کے اختتام پر اگلے روز 26اپریل کوکیچ اپ ڈے کے طور پر منا یا جائے گا اوراس روز کسی وجہ سے پولیو کی خوارکیں لینے سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کی حفاظتی قطرے پلائے جائے گے۔

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker