پاکستانتازہ ترین

بچےکاوزیراعظم کے ہاتھ سے پولیوکےقطرے پینے سےانکار

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وزیراعظم ہائوس میں انسداد پولیو مہم کے آغاز میں ایک بچے نے وزیراعظم کے ہاتھ سے پولیو کے قطرے پینے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نے بچے کو اپوزیشن قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روز ایوان وزیراعظم میں انسداد پولیو مہم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانا چاہے تاہم بچے نے قطرے پینے سے انکار کردیا جس کے بعد بارہا کوششوں کے بعد وزیراعظم بچے کو قطرے پلانے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعظم نے بچے کو اپوزیشن قرار دیا۔ ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button