تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:پاکستان بھرمیں پولیو ورکرزکومکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔سورٹ ڈاہری

Polio Workers Strickسنجھورو (نامہ نگار) سنجھورو میں آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائیز ایسوسی ایشن تعلقہ سنجھورو کے زیر اہتمام کراچی، پشاور دیگر علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی تعلقہ اسپتال سنجھورو سے شروع ہوکر نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔نیشنل پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائیز ایسو سی ایشن ضلع سانگھڑ کی صدر سورٹ ڈاہری نے کہا کہ پولیو ورکرز انتہائی نا مساعد حالات میں پولیو کے خلاف جہاد لڑرہے ہیں اور قوم کے مستقبل کو معذور ہونے سے بچارہے ہیں۔ دنیا بھر کے جید عماء کی جانب سے پولیو مہم کو ہر لحاظ سے جائز قرار دینے کے فتووں اور کعبۃ اللہ کے متولی کی پاکستان میں آکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد اس کے شرعی ہونے کے بارے میں کسی قسم کے شکوک و شبہات نہیں رہے۔ پولیو ورکرز پر حملے گھناؤنا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ پولیو کے خلاف جنگ کو جاری رکھا جاسکے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پولیو ورکرز ایسو سی ایشن ضلع سانگھڑ کے صدر محمد نواز چاکرانی نے کہا کہ پاکستان ان چند بد نصیب ملکوں میں سے ایک ملک ہے جس کو ابھی تک پولیو فری ملک قرار نہیں دیا جاسکا ہے۔پولیو ٹیموں پر حملے پاکستان کے خلاف سازش ہے جس کا مقصد ہمارے مستقبل کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور پشاور میں پولیو ورکرز کو شہید کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔احتجاجی مظاہرے میں آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائیز ایسو سی ایشن ضلع سانگھڑ کی جوائنٹ سیکریٹری کریماں بلوچ، خزانچی خورشید سموں کے علاوہ بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز / پولیو ورکرزنے شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں  گوہرالماس اور ایس ایم عرفان کالمسٹ کا دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker