تازہ ترینعلاقائی

سبی:محنت کیجائے تو پھل ملتاہی ہے انسداد پولیو مہم میں اس بار بہت کام ہوا ہے

سبی(نمائیندہ خصوصی) محنت کیجائے تو پھل ملتاہی ہے انسداد پولیو مہم میں اس بار بہت کام ہوا ہے ہر چھوٹے بچے کو دیکھکر یوں لگتا ہے جیسے وہ میرا ہی بچہ ہے ہم تو صرف نگرانی کرنے والے ہیں ہماری اصل ٹیم تو پیرا میڈیکل سٹاف ہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں منظور احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ا س بار انسداد پولیو مہم میں بہت کام ہوا ہے جسکی بنیادی وجہ کمشنر شیر خان بائی اور ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی ذاتی دلچسپی شامل ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بذات خود انسداد پولیو مہم کے پوائنٹس پر جاکر ٹیموں کو چیک کیا میں بھی ان کے ہمراہ ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ کئی موقعوں پر میں خود پانچ پانچ میل تک پیدل چل کر گیا ور یہ میرا فرض بھی تھا کیونکہ بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچانے کی تدابیر کرنا آئیندہ نسلوں کو پولیو فری بنانا مقصود ہے انہوں نے کہا کہ میں ہر چھوٹے بچے کو دیکھتا ہوں تو مجھے یوں لگتا ہے جیسے وہ میرا ہی بچہ ہے اور مجھے اسکو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری نبھانا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل سرمایہ اور ٹیم تو پیرا میڈیکل سٹاف ہے ہم تو صرف نگرانی کرنے والے ہیں اس بار انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بہت کام ہوا ہے نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بہت محنت کی ،سانگان ،کٹ اور منڈائی کے علاقوں میں بھی بہت کام ہوا ہے انہوں نے کہا کہ البتہ انسان سے تھوڑی بہت غلطی ہو بھی سکتی ہے ہم نے اس بار 99فیصد ٹارگٹ اچیو کیا ہے اور آئیندہ بھی انشاء اللہ محنت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!