علاقائی

سیالکوٹ:پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 5سال سے کم عمر 5لاکھ34ہزار8سو66بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

سیالکوٹ جنوری﴿ڈسٹرکٹ رپوٹر﴾ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیالکوٹ مجاہد شیر دل نے کہاہے کہ 30جنوری سے شروع ہونے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 5سال سے کم عمر 5لاکھ34ہزار8سو66بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے آج اپنی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفراعوان، ای ڈی او فنانس طارق زمان خان، اسسٹنٹ کمشنر ز شیراز منظور، خالد اقبال اور سمعیہ سلیم،ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ ڈاکٹر فیاض احمد، ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ فیاض بٹ، سی ایم ایچ سے لفٹیننٹ کرنل وسیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سیالکوٹ چوہدری محمد اسلم، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر سید نوید حیدر، ڈاکٹر ضیائ الحسن اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ سید کمال عابد کے علاوہ محکمہ پولیس، اوقاف اور پی ایم اے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈی سی او سیالکوٹ مجاہد شیر دل نے کہاکہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو یہ ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عملہ کے ساتھ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کی روزانہ کی بنیاد پر ان کو رپورٹس پیش کریںتاکہ بہترین پرفارمنس کے حامل زون کے اراکین کو ایوارڈز دیئے جاسکے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ اس مہم کے دوران کسی قسم کی محکمانہ غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی نے بتایا کہ اس پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 1037موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر،130ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر اور 49ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشنز، لاری اڈوں اور چوراہوں پر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ سرانجام دیں گی۔جبکہ اس مہم کی نگرانی کیلئے 46زونل اور215ایریا سپروائزر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی خوراکیں لینے سے نہ رہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:ے یو آئی نے پشین میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیا ہے،صوبائی وزیر مولانا عبدالواسیع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker