شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ شروع ،میڈیا کوریج پرپابندی

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ شروع ،میڈیا کوریج پرپابندی

پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 45 نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے جب کہ خواتین، ٹیکنوکریٹس، علما اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر 9 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کل 98 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ درمیانی مدت کے لیے سینیٹ کی خالی ہونے والی 50 نشستوں کے علاوہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت اس مرتبہ ایوان بالا کے لیے چار اقلیتی اراکین کا انتخاب کیا جانا تھا لیکن 9 امیدوار بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 100 اراکین میں سے نصف 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔پاکستان میں سینیٹ کا رکن چھ سال کی مدد کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور ہر تین سال بعد ایوان بالا کی نصف نشستوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔اس وقت سینیٹ میں حکمران پیپلز پارٹی 27 اور اس کی اہم حلیف جماعت مسلم لیگ (ق) کے 21 ارکان ہیں جن میں سے 20 مارچ میں سبکدوش ہو جائیں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد کی مناسبت سے حکمراں جماعت کو سینیٹ کے انتخابات میں مزید 20 نشستیں حاصل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد وہ ایوان بالا میں سب بڑی اکثریتی پارٹی بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم آزادکشمیر کا وزیراعظم پاکستان سے واپڈا حکام کی ہٹ دھرمی کانوٹس لینے کامطالبہ