تازہ ترینعلاقائی

پولٹری فیڈ ملز نے 70 لاکھ ٹن گندم نہیں خریدی، ڈاکٹرمحمد اسلم

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس غلط فہمی پر مبنی ہیں۔

اسلام آباد (صابر مغل)سینٹرل چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولٹری فیڈ ملز نے 70 لاکھ ٹن گندم نہیں خریدی اور اس حوالے سے میڈیا رپورٹس غلط فہمی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف ادارہ پاسکو نے 27 دسمبر 2018 ء کو 2 ۔ لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی فروخت کا اشتہار دیا تھا جس کے جواب میں مختلف پولٹری فیڈ ملز نے طے کردہ کوٹے کے مطابق ضروری قوائد ضوابط پورے کرتے ہوئے 2 ۔ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی ۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی طرف سے ملک میں حالیہ گندم کی کمی کا فیڈ ملز کو ذمہ دارٹھہرانا درست نہیں۔ انہو ں نے واضح کیا کہ گزشتہ سال گو رنمنٹ 800روپے من کر حساب سے گندم ایکسپورٹ کر رہی تھی جبکہ پولٹری انڈسٹری نے گو رنمنٹ آف پاکستان کے طے کر دہ کو ٹے کے مطا بق پو ری قیمت 1300رو پے من کے حساب سے گندم خریداری کی ۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری سیکٹر ملک میں ارزاں نرخوں پر چکن اور انڈے فراہم کرکے جہاں پروٹین کی جسمانی ضروریات پوری کر رہا ہے وہاں حکومت کو خطیر ریونیو دینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کی شکل میں روزگار کا زریعہ ہے اور گوشت کی مانگ پور ی کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بینک کا مارک اپ زیا دہ ہو نے اور رو پے کی ڈی ویلیو ایشن کی وجہ سے پو لٹری فا رمرز کی لاگت 50% بڑھ گئی ہے ان مشکلا ت کے با وجود ہم ملک میں انڈے اور مر غی عوام کو سستے دا مو ں مہیا کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پو لٹری انڈسٹری ملک کی اہم انڈسٹری ہے حکو مت کو چاہئے کہ عوام کو سستی خوراک مہیا کر نے کے لئے پولٹری انڈسٹری کو زیا دہ سے زیا دہ مرا عا ت دے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:چوری کی تین وارداتوں میں چورموٹرسائیکلیں اورسکریپ چراکرلےگئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker