علاقائی

لاہور:غریب عوام کے نام پرووٹ حاصل کرنے والے حکمران موج مستیوں میں مصروف ہیں۔ایم اے تبسم

لاہور﴿ ایم اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی قوانین رائج کرکے درپیش بہت سے مسائل پرقابوپایاجاسکتاہے اسلام اورعوام کے نام پرووٹ لے کراقتدارمیں آنے والے حکمرانوں نے صرف اپنے مفادات کاہی تحفظ کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پرمعرض وجودمیں آنے والے وطن عزیزکے حکمرانوں نے اپنے اقتدارکے تحفظ اوراسے طول دینے کیلئے توکئی قوانین بنائے مگرآج تک کسی حکمران کویہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ یہاں اسلامی قوانین کانفاذکرکے قیام پاکستان کے مقاصدکوپوراکرسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی،گیس اورپیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب عوام کوزندگہ درگورکررہی ہے،حکومت بجٹ سے پہلے مہنگائی کرکے بجٹ میں عوام کودھوکہ دینے کیلئے نام نہادریلیف کااعلان کرے گی مگرباشعورعوام پیپلزپارٹی کے دھوکے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام کے نام پرووٹ حاصل کرنے والے حکمران عوام کوبھول کراپنی موج مستیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker