بین الاقوامیتازہ ترین

پادریوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی پر معافی کا طلب گار ہوں، پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی(مانیٹرنگ سیل)مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ماضی میں پادریوں اور دیگر مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پر معافی مانگی ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ اگر چہ جن پادریوں نے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ان کی تعداد بہت کم ہے تاہم اس سے جو مکروہ‘ برائی پیدا ہوئی وہ ناقابل تلافی ہے اور اس پر وہ معافی کے طلب گار ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ  زیادتی سے نمٹنے کے لئے کیتھولک چرچ نے جس قدر کوشش کی اس قدر کسی دوسرے ادارے نے نہیں کی، لیکن اس کے باوجود چرچ کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹی کن اس مسئلے پر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس مکروہ فعل میں ملوث افراد پر پابندیاں ضرورعائد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker