پاکستانسائنس و آئی ٹی

فحش ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف پٹیشن دائر

پی ٹی اے کی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور فحش مواد والی ویب سائیٹس بلاک نہ کرنے پر انٹرنیٹ اور براڈبینڈ کمپنیوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے۔کاشف ندیم نے یہ پٹیشن اپنے وکیل فہد احمد صدیقی کے ذریعے داخل کروائی۔ ان کے مطابق فحش مواد والی ویب سائیٹس خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا باعث بن رہی ہیں۔فہد احمد صدیقی کے مطابق پی ٹی اے اور پیمرا نے اس حوالے سے 170000 ویب سائیٹس کی لسٹ پاکستان کی انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کمپنیوں کو فراہم کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ انہیں بلاک کیا جائے۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ کسی بھی کمپنی نے ان احکامات پر پوری طرح عمل نہیں کیا لہذا انکے لائسنس منسوخ کیے جائیں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ انکے خلاف فوجداری مقدمات قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker