تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب:پوسٹ آفس پنڈی گھیب میں آل پاکستان پوسٹل ڈے کی شاندار تقریب

پنڈی گھیب (ملک فیصل منیر سے) پوسٹ آفس پنڈی گھیب میں آل پاکستان پوسٹل ڈے کی شاندار تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد پوسٹ ماسٹر ملک پرویز خان کی زیر سرپرستی 9-10-2012بروز منگل دن گیارہ بجے کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اے ایس پی طاہر سلیم تھے اس تقریب میں کثیر تعداد میں معززین شہر ، مقامی لوگوں اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد مقامی لوگوں اور بچوں کو پوسٹ آفس کی اہمیت اور اس کی کارکردگی سے روشناس کرونا تھا۔ اس موقع پر مقامی سٹاف پوسٹ آفس ، نعیم الدین ، اکرم دین ، ابن جعفر ، زوالنستار شاہ ، مولوی عبدالمالک ، بشیر احمد ، حافظ محمد افسر ، محمد اقبال ، عادل حمید ، جیب الرحمن ، امیر خان ، ارشد ، خان ملک ، تنویر احمد ،محمد عارف ، لیاقت علی ، کا جذبہ قابل ستائش تھا۔ مقامی لوگوں اور معززین شہر نے شاندار پارٹی کے انعقاد پر پوسٹ ماسٹر ملک پرویز خان اور سٹاف کی دل کھول کر تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں  انڈر19کرکٹ ورلڈکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 263رنز کاٹارگٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker