تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پاکستان پوسٹ کے ملازم نے رقم واپس لوٹا کرایمانداری کی مثال قائم کردی

rawalpindiراولپنڈی(ڈپٹی بیورو چیف)پاکستان پوسٹ کے ملازم نے کثیر رقم مالک کو واپس لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔راولپندی جی پی او کے ایکسپریس پوسٹ میں تعینات سٹمپ وینڈر مجتبیٰ حیدر کو ڈیوٹی کے دوران کاؤنٹر پر لاوارث لفافہ نظر آیا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ۷۴ ہزار روپے موجود تھے اس پر شفٹ انچارج کے ذریعے معاملہ چیف پوسٹماسٹر ارشد خان کے نوٹس میں لایا گیا اور رقم قواعد کے مطابق سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی۔بعد ازاں رقم کے مالک ممتاز اقبال ملک کنسلٹنٹ نسٹ اسلام آباد نے پوسٹل انتظامیہ سے رابطہ کیا جسے مکمل انکوائری اور تسلّی کے بعد رقم واپس کر دی گئی۔رقم کے مالک نے کم تنخواہ دار ملازم کی دیانتداری کو سراہا اور نقد انعام دیا۔ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ غلام پنجتن رضوی ،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل فضلِ ستارخان اور پوسٹماسٹر جنرل ڈاکٹر نصیر احمد خان نے اس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ خدمت، دیانت،امانت کے جذبے سے کام کرنے والے ملازمین ادارے کیلئے باعث فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔محکمہ کی طرف سے مجتبیٰ حیدر کوتعریفی لیٹر فوری طور پر جاری کر دیا گیاہے اور نقد انعام کا کیس بھی منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button