تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد: پاور لومز ورکر یونین کاپر امن احتجاجی کیمپ

فیصل آباد﴿ بیورورپوٹ﴾پاور لومز ورکر یونین فیصل آباد میں سوشل سیکورٹی کارڈ اور ای اوبی آئی کارڈز اجرائ نہ کرنے پر فیکٹری مالکان کیخلاف آج پر امن احتجاجی کیمپ کا انعقادکیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فیکٹری مالکان اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ مزدوروں کا حق فوری طور پر ادا کیا جائے۔اس موقع پر سیکٹر چیئرمین میاں شاہد ندیم باوا نے کہا کہ انہی مزدوروں کی وجہ سے مالکان ہوادارٹھنڈے کمروں میں آرام کرتے ہیں جب مزدور کے آرام اور علاج معالجے کی بات آتی ہے تو یہ مالکان کیوں نہیں کان دھرتے انہوں نے مالکان پر زور دیا کہ مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ اور ای او بی آئی کارڈ جاری کئے جائیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں مزدور کو سکھ کا سانس میسر آسکے۔آج کے دور میں مزدور غربت اور لوڈ شیڈنگ سے بے حد پریشان ہیں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ڈھنڈے پڑ رہے ہیں لیکن اس حال میں بھی مزدور اپنے مالکان کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر مالکان نے مزدوروں کا حق انہیں ادا نہ کیا تو مجبوراں مزدوروں کو فیکٹری کی تالا بندی کرنی پڑے گی جو کہ مزدور نہیں چاہتے اس موقع پر دیگر مقررین جنرل سیکرٹری غضنفر عباس،پاور لوم ورکر یونین شاہد رندھاوا،مزدور عابد،یاسر سلیم فوجی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button