پاکستانتازہ ترین

پی پی کا لانگ مارچ مخالف جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

pppکراچی(نامہ نگار)  پاکستان میں حکومتی جماعت پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ مخالف ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بلاول ہاوس میں جاری  پیپلز پارٹی کے کور کمیٹی کے اجلاس  میں کیا گیا۔اجلاس  کی صدارت صدر پاکستان و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کر رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ، مخدوم امین فہیم ، فریال تالپور، قمر زمان ،منظور وٹو سمیت  پی پی کے اہم رہنما بھی  شریک ہیں۔پی پی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری   کور کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے سر براہ کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر حکمت عملی طے کی جارہی ہے جب کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور  آئندہ عام انتخابات پر  بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات  سے بھی کور کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کیلئےشہبازشریف نامزد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker