تازہ ترینعلاقائی

پی پی کا نئی انتخابی فہرستوں پر تحریری اعتراض

کراچی(مانیٹرنگ سیل) حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے نئی انتخابی فہرستوں پر باضابطہ تحریری اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ۔ تاج حیدر نے نو صفحات پر مشتمل مراسلہ ۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو بھجوادیا ہے۔ مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ انتخابی فہرست پرانتخابات قبول نہیں ۔ انیس سو اٹھانوے کی ووٹر لسٹیں بحال کی جائیں ۔۔ اور نئے ووٹرز کا نام موجودہ پتے کے مطابق شامل کیا جائے ۔۔ حکومتی جماعت کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ۔۔ ووٹر لسٹ میں رائے دہند کی تصویر بھی لگائی جائے ۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے جعلی انتخابی فہرستوں کی نشان دہی پر اب تک کارروائی نہیں کی گئی ۔ دو ہزار گیارہ میں ہونیوالی خانہ شماری بھی متنازع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  گال ٹیسٹ:پاکستان ںے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹو ں پر 59رنز بنا لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker