تازہ ترینکھیل

پی پی ایل میں شرکت کیلئےغیرملکی کرکٹرزنے دلچسپی کی ہے،ڈیو واٹمور

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہیں۔پاکستان پریمیئرلیگ میں شرکت کے لیےغیرملکی کرکٹرز نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگراکتوبرمیں لیگ ہوئی تو  اس میں دیگرممالک کے کرکٹرزبھی شرکت کریں گے۔ لاہورمیں پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹرانتخاب عالم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوو واٹمور کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کا انتخاب مئی کے پہلے ہفتے میں کرلیا جائے گا۔ ڈیوواٹمور کے مطابق کھلاڑی دورہ کےلیے سخت محنت کررہے ہیں۔ پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہہ کرکٹرز کی فٹنس بہتربنانے کے لیے ٹرینر، جولین فائونٹین، کھلاڑیوں پرمحنت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق نے عوام کو مایوس کیا، حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker