پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کےانتخابی منشور کا اعلان

pppپیپلز پارٹی (مانیٹرینگ سیل)نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔ مزدور کی کم سے کم تنخواہ مرحلہ وار اٹھارہ ہزار روپے کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ امداد دو ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے پریس کانفرنس میں انتخابی منشور پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ملی تو مزدور کی کم سے کم تنخوا کو مرحلہ وار اٹھارہ ہزار روپے کردیں گے۔پیپلز پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کے نعرے میں روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ اب علم صحت اور روزگار کو بھی شامل کرلیا ہے اور کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ تک لازمی پرائمری تعلیم کو یقینی بنایا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو روزگار بڑھانے کے لیے تجارتی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کو مزید ترقی دیں گے توانائی بھران کے خاتمے کے لیے پاک ایران گیس پائپ پائن منصوبےکی بروقت تعمیر کو یقینی بنایا جائیگا سستی بجلی پیدا کرنے دیگر منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button