تازہ ترینعلاقائی

پاکستان پیپلز پارٹی حاصل پور نے وزیراعظم پاکستان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر احتجاجی ریلی نکالی

حاصل پور ﴿ بیورورپورٹ﴾ پاکستان پیپلز پارٹی حاصل پور نے وزیراعظم پاکستان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا ریلی کا اغاز رانا غلام حسین گاما سٹی صدر PPP کی رہائش گاہ سے کیا گیا ۔ریلی کی قیادت رانا غلام حسین گاما سٹی صدر PPP نے کی۔ ریلی شہروں کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی میزائل چوک پہنچی اور پھر عدالت چوک میں پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقع پر رانا غلام حسین گاما سٹی صدر PPP کی۔ حاجی امین۔ رانا محمد شفیق تحصیل صدر PPP ۔ فیاض شاہد خان ادمانہ ایڈووکیٹ۔ معظم کمال وینس ایڈووکیٹ صوبائی ٹکٹ ہولڈرPPP نے اپنے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ہم و زیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ آنے پر پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم اس فیصلہ کو نہیں مانتے۔ مسلم لیگ ﴿ ن﴾ اند ر سے کھوکھلی ہو چکی ہے۔۔ مسلم لیگ ﴿ ن﴾کو PPP نے ہمیشہ شکت دی ہے. PPP اور بھٹو خاندان قربانیوں کی داستان ہےPPP کا عدالتی قتل ہر گز برداشت نہیں ہو گا یہ جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں وزیراعظم کو آئین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی سزادی گئی ہے26 اپریل کے فیصلہ سے جمہوریت کو نقصان پنچایا گیا ہےPPP کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا گیا ہے لیکن مخالفین ہوش کے ناخن لیں۔ یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے ہم وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان سے یکجہتی کرتے ہیں اور ان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker