پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کےخلاف کموں شہید میں پیپلزپارٹی کاجلسہ آج ہوگا

کموں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ تخت لاہور کے خلاف آج سندھ پنجاب سرحد پر جلسہ کرنے جارہی ہے ۔ ن لیگ کے جلسوں کے جواب میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے ایک ایسے مقام کو چنا ہے جہاں کبھی بے نظیر بھٹو شہید نے بھی میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ایک بہت بڑا دھرنا دیا تھا۔ آج یہاں ایک بار پھر پیلز پارٹی میاں نواز شریف کے خلاف جلسہ کرنے جارہی ہے اور یہ جواب ہوگا مسلم لیگ ن کے ان جلسوں کا جو حالیہ دنوں میں انہوں نے موجودہ حکومت کے خلاف کیے ہیں ۔ کموں شہید میں اس وقت پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں شہر کو خیر مقدمی بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم گیلانی کے خلاف مسلم لیگ نو ن کے جلسوں اور ریلیوں کے بعد سیاسی جھکڑ تیز ہوگیا ہے اگرچہ کموں شہید کے اس مقام پر جلسہ گاہ کی مٹی بلڈوز کی مدد بٹھانے کا کام ہورہا ہے لیکن درحقیقت پنجاب کی طرف سیاسی گرد یہیں سے اڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں  آئیں مل کر متاثرین کے کیمپ کا دورہ کریں، نواز شریف کی عمران کو دعوت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker