تازہ ترینعلاقائی

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولپورکی ضلعی تنظیم توڑ دی گئی۔ شوکت بسرا

بہاولپور ( بیو رو چیف) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور کا تنظیمی وفد زیر قیادت شاکر مرزا اسلا م آباد زرداری ہاﺅس گیا وفد میں تقریباً 65افراد موجود تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں وفد میں ملک ممتاز کھمبو ہ ارشاد سرویا ‘چوہدری فرزند ‘اشرف چیمہ ‘رشید مجاہد ‘چوہدر یوسف ‘اصغر علی گل ‘بابا قادری ‘فدا حسین ‘عفت ذکی ‘امیر بی بی ‘یاسمین سلطانہ ‘نسرین بی بی ‘آصف فاروقی ‘نو بہار شاہ ‘رائے قےصر کھول ‘حاجی جان محمد ‘مسرت خان ‘شازیہ بی بی ‘اسلم چنڑ ‘شیر محمد بھٹی ‘علی اکبر جاوید ‘سمیع شاہین ‘ناصر داد ا ‘محمد سجاد ‘غلام عباس ‘محمد انور ‘منیر حیدری اور اس کے علاوہ مرد وخواتین کارکن شامل تھے وفد کی ملاقا ت رات 12بجے فریال تالپور شوکت بسرا سے ہوئی ‘مذاکرات تقریباً 2گھنٹے جاری رہے اور کارکنوں کی تمام تر شکایات سننے کے بعد شوکت بسرا نے فریال تالپور سے بات کی اور تمام حقائق سے آگاہ کیا حقائق جاننے کے بعد فریا ل تالپور کے فیصلے کو شوکت بسرا نے وفد کے سامنے پیش کیا جس کے تحت ضلع کی تمام تنظیم توڑ دی گئی ملک ممتاز کمبو ہ اور ارشاد سرویا کی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو فیر آئینی اور پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا ور کہاکہ کوئی پارٹی لیڈر کسی کی رکنیت ختم نہیں کرسکتا شوکت بسرا نے کہا کہ بہت جلد ایک کمیٹی بہاولپور آکر نئی تنظیم سازی کرئے گی جس میں شاکر مرزا کو بھی شامل مشاورت رکھا جائے گاشاکرمرزانے کہاکہ اگر اس فیصلے کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا یا بھاری مشاورت کے بغیر تنطیم بنائی گئی تو ہم دوبارہ اسلام آباد آکر ایوان صدر کے سامنے دھرنہ دیں گے

یہ بھی پڑھیں  ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker