پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی آئندہ اتحادیوں سے ملکر حکومت بنائے گی،صدر زرداری

zardariکہوٹہ(مانیٹرنگ سیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کو نیوکلےئر ٹیکنالوجی کی فراہمی ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے، گوادر پوٹ جیسے منصوبے ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کےئے، بینظیر بھٹو شہید نے ان منصوبوں پر کام کرایا اور قوم کو میزائل ٹیکنالوجی دی، روٹی کپڑا اور مکان کے متبادل ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کے تحت غریبوں کی امداد کی اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر امداد دے رہے ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر اقتدار میں ایسے کام کیے جو تاریخی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ کہوٹہ کے موقع پر کیا ۔ چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صدر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی غلام مرتضیٰ ستی ، سابق ایم این اے اور چےئرمین سینیٹ سید نےئر حسین بخاری نے کہوٹہ کلب میں صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب، وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، چےئرمین بیت المال زمرد خان، پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی مہرین انور راجہ ، صدر پاکستان کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، ڈپٹی پولیٹکل سیکرٹری صدر مملکت فوزیہ حبیب، ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر احمد اعوان،سینئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، سابق ناظم کہوٹہ سٹی غلام ربانی قریشی ،صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی اور دیگر پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ اتحادیوں سے ملکر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں غریبوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر امداد دی۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ میں نے حلف پر سب سے دستخط لےئے۔ ہر جگہ تاریخ لکھوائی اور تاریخ رقم کروا رہا ہوں۔ ورکر کا احترم کیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے چےئرمین سینیٹ سید نےئر حسین بخاری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جیسے پارٹی کے ورکروں کو اعلیٰ مقام دیا۔ پارٹی نے مجھے صدر بنایا تو شہید بی بی کی یاد میں پارٹی کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے کیا۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مفاہمتی پالیسی پر گامزن ہے۔صدر زرداری کی آمد کے موقع پر سابق ناظمین راجہ صدیق آف دکھالی ، جاوید عباسی سابق ناظم پنجاب، راجہ عامر مظہر سابق ممبر ضلع کونسل ۔ گلفام خان ایڈووکیٹ ۔ کپٹن (ر) شبیر عباسی اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں ورکر کارکن و عہدیدار موجود تھے۔
*******

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button