شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پیپلزپارٹی کا لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے پنجاب میں پارٹی کو فعال کرنے کے لیے کراچی کی بجائے لاہور میں بلاول ہاﺅس کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کافیصلہ کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی خط وکتابت بھی لاہور سے کنٹرول ہوگی اور مرکزی تنظیمی سرگرمیاں کراچی سے زیادہ لاہور میں کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ چاروں صوبوں کے ساتھ پارٹی امور کی کوارڈینیشن بھی لاہور سے کرنے پر غورجاری ہے تاہم مرکزی تنظیمی سرگرمیاں لاہور میں بلاول ہاﺅس سے ہوں گی اور یہ فیصلہ پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کے لیے کیاگیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی پولیس نے دو مبینہ بھتہ خورگرفتار کرلئے