بین الاقوامیتازہ ترین

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے دبئی میں سر جوڑ لیے

دبئی(مانیٹرنگ سیل)یپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین کرتے آ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما دبئی میں ہونے والے اجلاس میں 4 گھنٹے سے زائد تک سرجوڑ کر بیٹھے رہے، اہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرجیل میمن ، فاروق ایچ نائیک، فریال تالپور اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں سے  متعلق آج میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹی ٹونٹی: ولیمسن اور گپٹل کی ورلڈ ریکارڈ پارٹنرشپ، نیوزی لینڈ کو فتح دلا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker