پاکستانتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن کوانٹرویو لینے کی اجازت

لاہور(پاک نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو لینے کی اجازت دیدی گئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کابینہ کمیٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن سے پہلے پبلک سروس کمیشن کا تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو روک لیے گئے تھے ۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہناتھا ایس او پیز پر عمل کر کے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویو لیے جا سکیں گے، کابینہ کمیٹی نے انٹرویو کی اجازت دے دی۔تحریری امتحان کا عمل فی الحال معطل رہے گا، نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف پنجاب پبلک سروس کمیشن پر ہو گا، دیگر اداروں کو اجازت نہیں دی گئی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اپنے وزیراعظم بننے کے جنون کیلئے جمہوریت کا خون نہ کریں،قاسم علی کالمسٹ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker