پاکستانتازہ ترین

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کی گرفتاری اور رہائی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث الدین پراچہ کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے اوردھرنا دینے کے الزا م میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے غیاث الدین پراچہ کو دو گھنٹے تک اپنی حراست میں رکھا تاہم پرامن طور پر اسلام آباد سے منتشر ہونے کی یقین دہانی پر پولیس نے غیاث پراچہ کو رہا کردیا ۔ واضح رہے کہ غیاث الدین پراچہ نے سی این جی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج اور دہرنے کی کال دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button