پاکستانتازہ ترین

سانحہ سیاچن کے جوانوں کیلئے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں سانحہ سیاچن کے جوانوں کیلئے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلہ میں اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے بہاولنگر میں خطبہ جمعۃ المبارک میں خصوصی دعا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہپاک فوج کے جوانوں کا مشن وطن عزیز کی سرحدوں کا تحفظ اور وطن کا دفاع ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تودے تلے دبے پاک جوانوں کی مدد فرمائے۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے سیالکوٹ میں خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت سانحہ سیاچن گلیشئر کے حوالہ سے تحقیقات کرے کہ کہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی سازش نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  بیگم نسیم کی عملی سیاست میں آمد۔۔عوامی نیشنل پارٹی کا نیاامتحان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker