تازہ ترینعلاقائی

مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے،چوہدری اقبال گجر

گوجرانوالہ(پریس ریلیز)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے بجلی ،گیس، آٹا چینی سمیت تمام اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں حکمران ن لیگ کے بیانئے کی فکر چھوڑیں اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان  میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں جبکہ عوام کی حالت روز بروز پتلی ہوتی جارہی ہے 3سال میں کروڑوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں اور غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نظر نہیں آتی قرضے اتارنے والوں نے صرف 3سال میں 16ہزار ارب کے قرضے لے کر ملک کو غیروں کے آگے گروی رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ن اور ش ایک ہی ہیں حکمران مسلم لیگ ن کے بیانئے کی فکر کرنے کی بجائے عوام کے مسائل پر دھیان دیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ جتوئی نےدبئی میں گرفتاری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker