پاکستانتازہ ترین

صدر نے توہین عدالت کے مسودے پر دستخط کردئیے

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد توہین عدالت کے مسودے پر دستخط کردئیے۔ قانون کے تحت صدر اور وزیراعظم اور وزراء پر توہین عدالت لاگو نہیں ہوگی۔ صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد توہین عدالت کا بل قانون بن گیا۔ اس قانون کے مطابق صدر، وزیراعظم، گورنر ، وزرائے اعلیٰ اور وزراء پر توہین عدالت لاگو نہیں ہوگی۔ قانون کے تحت توہین عدالت پر سزا کے بعد اپیل کرنے کا دورانیہ تیس دن سے بڑھاکر ساٹھ دن ہو کر دیا گیا۔ توہین عدالت قانون کے تحت اپیل کی صورت میں سزا فیصلے تک معطل ہوجائے گی۔ توہین عدالت کے مرتکب افراد کو چھ ماہ قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ جو جج توہین عدالت کا نوٹس لے گا وہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں شامل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  تیسراون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈکو147رنزسے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker